مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے ملکی برآمدات و قوت خرید سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کے بجائے کمی کرنے کا ریکارڈ ن لیگ کے پاس ہے پاکستان کی برآمدات کی حالت پریشانی سے بھی زیادہ بات بڑھ گئ ہے دسمبر کے مہینے میں ملکی برآمدات کم ہوکر 2.3 ارب ڈالر پر آگئی ہے جبکہ ملکی برآمدات ایک سال پہلے 2.9 ارب ڈالر تھی ایک طرف بیرونی سرمایہ کاری پر کرفیو لگا ہوا ہے اور دوسری طرف برآمدات کی حالت بھی ایسی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے گزشتہ روز اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ معاشی پستی کی ایک نوید لوگوں کی قوت خرید سے ظاہر ہوتی ہے شہری علاقوں کے مکینوں کی اصل آمدنی میں 17 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ مزمل اسلم نے کہا کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق آمدنی میں کمی 2018-19 سے لکیر 2024-25 کے درمیان ہوئی ہے اور دیہاتی علاقوں کی اصل آمدنی میں 5 فیصد کمی آئی ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ ملک کی مجموعی آمدنی میں 10 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اس سے تصدیق ہوا کہ ملک میں 42 فیصد لوگ غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری 21 سال کی بلند ترین سطح پر ہے یہ سب پی ڈی ایم اور رجیم چینج کی نوازشات ہیں
