‏پاکستان میں بڑھتی غربت کا اثر لوگوں کی خوراک تک پہنچ گیا ہے آٹا، دالیں، گوشت اور دودھ عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

پاکستان میں بڑھتی غربت کا اثر لوگوں کی خوراک تک پہنچ گیا ہے آٹا، دالیں، گوشت اور دودھ عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کیا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ ادارہ شماریات کے مطابق 2025 کی بجائے 2005 میں اوسطاً عوام کو آٹا زیادہ نصیب ہوتا تھا اور سال 2025 میں کوکنگ آئل، چکن، انڈے، پیاز، چینی اور چائے کا استعمال بھی کم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ٹماٹر کی مقدار میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور ملک میں 21 فیصد بے روزگاری کے ساتھ بھوک اور افلاس کے دائرہ میں بھی پھس چکا ہے حکمران خواب غفلت سے باہر آنے کا سوچ ہی نہیں رہے۔

مزید پڑھیں