نوجوان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ہزارہ ڈویژن میں تاریخی و عظیم الشان عوامی ریلی کی قیادت کریں گے- شفیع جان

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے کہا ہے کہ نوجوان وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی بروز ہفتہ ہزارہ ڈویژن میں تاریخی و عظیم الشان عوامی ریلی کی قیادت کریں گے جو حطار انٹرچینج سے شروع ہوکر جی ٹی روڈ سے مانسہرہ تک جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ریلی کے دوران کانگڑہ، سرا? صالح، شاہ مقصود، لورا چوک، منڈیاں اور قلندرآباد میں شاندار استقبالیے دیے جائیں گے جبکہ پنیاں چوک، حویلیاں دوراہا، فوارہ چوک اور مانسہرہ بازار میں وزیراعلیٰ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ چمبا پل پر یوتھ کی جانب سے خصوصی استقبال بھی کیا جائے گا۔معاون خصوصی شفیع جان مزید کہا کہ عام انتخابات کے بعد سے اب تک ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندیاں عائد ہیں۔ بانی چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی قیادت اور کارکنوں کو ناحق قید و بند کا سامنا ہے۔ کئی مہینوں سے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقاتیں بند کی گئی ہیں۔ جبکہ پارٹی کو جمہوری اور آئینی سرگرمیوں کے لیے مناسب سیاسی اسپیس بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔انہوں نے اسٹریٹ مومنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں نوجوان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں شروع کی جانے والی اسٹریٹ موومنٹ سیاسی جمود کو توڑنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوئی ہے۔ ہزارہ ڈویژن کی یہ ریلی عوامی شعور کی بیداری اور جمہوری حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کا تسلسل ہے۔معاون خصوصی شفیع جان نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بانی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی اور کسی بھی قسم کے سیاسی جبر کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔

مزید پڑھیں