آر ٹی ایس کمیشن میں سات عوامی شکایات کی شنوائی ہوئی

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں سات عوامی شکایات کی شنوائی ہوئی۔ چیف کمشنر محمد علی شہزادہ اور کمشنر ذاکر حسین آفریدی نے شہریوں کے درخواستوں پر سماعت کی۔ پشاور سے محمد شفیع نے فرد کے حصول کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی، شہری کا کہنا ہے کہ حلقہ پٹواری فرد مہیا نہیں کر رہا۔ کمیشن نے اگلی سنوائی پر حلقہ پٹواری کو بذات خود ریکارڈ سمیت کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری کیے۔ چارسدہ سے فضل دین نے زمین کی حد براری کے لیے کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ ڈی سی چارسدہ نے کمیشن کو لکھا کہ عدالتی احکامات پر حد براری ہو چکی ہے۔ شہری نے کمیشن کو بتایا کہ حد براری نہیں ہوئی، کمیشن نے اگلی تاریخ پر پٹواری کو تمام ضروری ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ سوات سے خالدہ بی بی کی ایف آئی آر کی درخواست پر ڈی پی او سوات کو خاتون کا مسئلہ حل کرنے کے لیے یاد دہانی نوٹس جاری کر دیا۔ ث پاگول خان نے بٹگرام سے زمین کی حد براری کے لیے کمیشن کو درخواست دی ہے۔ کمیشن نے ڈی سی کو شہری کا مسئلہ مقررہ مدت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ مردان سے عبدل رازق نے فرم رجسٹریشن کے لیے کمیشن کو درخواست دی ہے۔ دو دفعہ عدم پیروی کے بناء پر کمیشن نے شکایت خارج کر دی۔ نوشہرہ سے وزیر گل نے زمین کی حد براری کے لیے کمیشن کو درخواست دی ہے۔ شہری حاضر نہ ہو سکا اگلی سنوائی پر دوبارہ طلب۔ کمیشن نے سرکاری افسران کو عوام کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے اور خدمات کی فراہمی کے عمل کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ بنیادی خدمات کا حصول عوام کا حق ہے نا کہ ان پر حکومت کا احسان۔

مزید پڑھیں