ایبٹ آباد میں حویلیاں انٹرچینج کے قریب آئس ڈیلر گرفتار، 247 گرام آئس برآمد

خیبرپختونخوا حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخرجہان کی ہدایات کے تحت جاری کاروائیوں کے سلسلے میں محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مختلف اضلاع میں الگ الگ کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔اس سلسلے میں تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد نے خفیہ اطلاع پر حویلیاں انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے آئس ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ارشاد اللہ آفریدی سرکل آفیسر کی زیر نگرانی اور فیصل خان ایس ایچ او تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد کی سربراہی میں کی گئی جس میں نسیم خان ایڈیشنل ایس ایچ او اور دیگر نفری نے حصہ لیا۔ دورانِ تلاشی ملزم نوید حسین شاہ ولد میر ولی شاہ، ساکن مانسہرہ کے قبضے سے 247 گرام آئس برآمد کر کے اسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ادھر پشاور میں ایکسائز انٹیلیجنس کے اسپیشل سکواڈ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جوتے میں چھپائی گئی 350 عدد نشہ آور گولیاں (ایسٹیسی) برآمد کر لیں۔ کارروائی سعود خان گنڈاپور، پراونشل انچارج ایکسائز انٹیلیجنس اور ماجد خان، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز) کی زیر نگرانی وحید اکبر خان، انسپکٹر EIB اسپیشل سکواڈ نے دیگر نفری کے ہمراہ ایچ گول چوک پشاور پر موٹروے کے قریب کی۔ ملزم محمد طارق ولد محمد ہاشم خان ساکن پشاور کو موقع پر گرفتار کر کے مقدمہ تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں درج کر لیا گیا ہے۔اسی طرح پشاور موٹر وے کی حدود میں ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران 2400 گرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ ایکسائز پشاور عماد خان کی سربراہی میں کی گئی جبکہ آپریشن کی نگرانی ماجد خان، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز) نے کی۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ایکسائز پشاور میں درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ صوبے بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ محکمہ نے صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخرِ جہاں کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں
منشیات کے خاتمے کے لیے اقدامات مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں