معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کی ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں شفیع جان نے کہا کہ مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے اور ان پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے۔واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ شہید مولانا شیخ ادریس کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا خلا تادیر پُر نہیں ہو سکے گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔شفیع جان نے واقعے میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے

مزید پڑھیں