ڈپٹی ڈی ایچ او کوہاٹ نے 19 جون سے شروع ہونے والے پولیو مہم کا افتتاح کردیا
ڈپٹی ڈی ایچ او کوہاٹ ڈاکٹر طارق عزیز نے 5 سال سے کم عمر کے بچے کوپولیوسے بچاؤ کے قطرے پلاکر 19 جون سے شروع ہونے والے 5 روزہ پولیومہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اسی طرح کوہاٹ میں 22 جون سے خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکو ں کے 6 روزہ مہم کا بھی باقاعدہ آغاز ہوگا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق عزیز نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جو بچوں کو ہمیشہ کیلئے آپاہج بناتاہے لہٰذا اس مرض کی بخ کنی ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کوہاٹ میں 2014 کے بعد پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے تاہم حفظ ما تقدم یہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ صوبے کے کچھ علاقوں میں اب بھی اس مرض کے نمونے مثبت رپورٹ ہوئے ہے۔اسی طرح خسرہ بھی ایک مہلک بیماری ہے جس سے بچوں کا موت واقع ہوسکتاہے۔ اس لئے پولیو کے علاوہ خسرہ سے بچاؤ کا مہم بھی 22 جون سے شروع کررہے ہیں۔انہوں نے سول سوسائٹی باالخصوص والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکوں کا کورس بھی کرائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ والدین اورسول سوسائٹی کے بغیر کوئی مہم کامیابی سے ہمکنا رنہیں ہوسکتا۔