اکستان تحریک انصاف میں لوگوں کی شمولیت عمران خان اور پارٹی پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے، صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں لوگوں کی جوق در جوق شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان آج بھی ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں اور پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی عوامی و سیاسی جماعت بن چکی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں علاقہ بنگش کوہاٹ سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات اور سابقہ ڈسٹرکٹ ناظم ملک مصور حسین، تحصیل ناظم مہناز علی اور افتخار علی شاہ
کی خاندانوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرنےکے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران کیا،سابق چئیر مین سید وقار شاہ، راشد شیخ ، زکوٰۃ چئیر مین نعیم خان، سابق ناظم شہریار خالد بھی تقریب میں موجود تھے، اس موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور صوبائی وزیر شفیع جان نے نئے شامل ہونے والے کارکنان کو پارٹی کے مفلرز پہنائے،صوبائی وزیر شفیع جان نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک نظریاتی اور عوامی سیاسی جماعت ہے جو عوامی خدمت، شفاف طرز حکمرانی، میرٹ و انصاف کی بالادستی اور صوبے کی ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام روایتی سیاست اور ذاتی مفادات پر مبنی سیاسی کلچر کو مسترد کر چکے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نےصحت، تعلیم، مواصلات، سیاحت، نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں تاریخی اقدامات کیے ہیں جن کے مثبت اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صوبے کے عوام ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، شفیع جان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا محور عام آدمی ہے اور پارٹی عوام کے ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے۔ عوامی مسائل کے حل، اداروں کی مضبوطی اور صوبے کی پائیدار ترقی کے لیے صوبائی حکومت وزیراعلی سہیل آفریدی کی قیادت میں اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔شفیع جان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی امنگوں کے مطابق صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مزید تیز کرے گی اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں