نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی برائے زکوٰة وعشر سماجی بہبود خصوصی تعلیم اور ترقی خواتین سلمیٰ بیگم نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے انکے دفتر اسلام آباد میں ملاقات کی ملاقات میں ملکی صورتحال اور دوسرے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی اس موقع پر معاون خصوصی سلمیٰ بیگم نے سپیکر قومی اسمبلی کو خیبر پختونخوا میں زکوٰة فنڈز کی مستحقین میں منصفانہ تقسیم کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی سلمیٰ بیگم نے کہا کہ صوبے میں مستحقین کیلیے زکوٰة فنڈز موجود ہے لیکن صوبائی زکوۃ عشر کونسل کی تین سالہ مدت پچھلے سال 2022 میں پوری ہوئی اور پچھلی حکومت نے نئی صوبائی زکوٰة کونسل کی بروقت تشکیل کیلیے کوئی خطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جسکی وجہ سے زکوٰة فنڈز کی تقسیم تاخیر کا شکار ہوئی انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی سے استدعاکی کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کو زکوٰة فنڈز ریلیز کرے اور جو رقم پچھلے سال صوبے کو دیا تھا اتنی ہی رقم دوبارہ دی جائے تاکہ صوبے کے غریب، نادار، معاشی طور پر کمزور اور مستحقین زکوٰة فنڈز سے مستفید ہوسکے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نگران معاون خصوصی سلمیٰ بیگم کو ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی