وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان سے پختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد راولپنڈی کے وفد کی ملاقات

وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا شفیع جان پختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد اور راولپنڈی کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت تنظیم کے صدر قمر یوسفزئی نے کی، جبکہ وفد میں سردار یوسفزئی، زاہد خان، رحمت محسود سمیت دیگر صحافی بھی شامل تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے صوبائی وزیر کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم پختون صحافیوں کی پیشہ ورانہ خدمات، فلاحی سہولیات اور انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد نے صحافی برادری کی بہتری اور پیشہ ورانہ امور سے متعلق مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔اس موقع پر وزیر اطلاعات شفیع جان نے پختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد راولپنڈی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور عوام تک بروقت، درست اور مصدقہ معلومات کی فراہمی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ مسائل کے حل کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔وزیر اطلاعات نے وفد کو اپنی تعاون کی یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان مثبت اور مؤثر روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا،آخر میں صحافیوں کے وفد نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا

مزید پڑھیں