سینیٹ اجلاس میں یونیورسٹی اف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات کا 380 ملین کا بجٹ منظور

سینیٹ نے یونیورسٹی اف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات کو حکومت کی جانب سے دئے گئے کفایت شعاری کے اقدامات اپنانے اور یونیورسٹی کو مستقبل میں بھی مناسب بجٹ بنانے کا کہا تاکہ مستقبل میں یونیورسٹی خسارے میں نہ جائے۔ نگران صوبائی وزیر برائے قانون و اعلیٰ تعلیم جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے کہا کہ کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت یونیورسٹی کو آئندہ سالوں کے لیے مناسب منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔ نئی قائم شدہ یونیورسٹیوں کو مناسب انتظامی نظام متعارف کرانا چاہیے تاکہ مستقبل میں نئی یونیورسٹیاں پرانی یونیورسٹیوں کی طرح خسارے میں نہ جائیں۔ نگران صوبائی نے یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں بھی یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات اسی طرح ترقی کرے گی۔

مزید پڑھیں