سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کو غیر قانونی طور پر حراست اور حبس بے جا میں رکھنا قابل مذمت ہے، شفیع جان

وزیر اطلاعات، سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا شفیع جان نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور دیگر رہنماؤں کی اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے، انھیں غیر قانونی طور پر حراست اور حبس بے جا میں رکھنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا ہے،یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اعجاز ستی، جو پولیس حراست میں جاں بحق ہوئے، کے جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔شفیع جان نے سوال اٹھایا کہ کیا اب اسلام آباد اور پنجاب میں جنازوں میں شرکت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے؟ جنازے میں شرکت ہر انسان کا بنیادی سماجی اور انسانی حق ہے، اس حق پر قدغن ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک میں آئین، قانون اور بنیادی انسانی اقدار کو بری طرح پامال کر دیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ غیر قانونی ہتھکنڈوں کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں کو دبانے کی کوششیں جمہوری اقدار کے منافی ہیں۔ ایسے اقدامات کو قوم کبھی نہیں بھولیں گی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو اپنے غیر قانونی اقدامات اور سیاسی انتقامی کارروائیوں کا حساب دینا ہوگا۔دریں اثناء اثناء سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ پنجاب پر مسلط فارم 47 کی جعلی حکومت کی فسطائیت تمام حدیں پار کر چکی ہے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حسنین رفیق کے گھر قیام کیا، وہاں، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور دیگر شہریوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ اور انہیں ہراساں کرنا پنجاب پر مسلط حکومت کی بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے۔یہ جبر اور انتقامی اقدامات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پنجاب پر زبردستی مسلط کیا گیا یہ ٹولہ قائد عمران خان کی مقبولیت اور عوامی طاقت سے شدید خوفزدہ ہے، ایسے ظالمانہ اقدامات سے کیوں تقسیم کی کوششیں کی جارہی ہیں،انھوں نے کہا کہ ظلم و جبر کی یہ رات جلد ختم ہوگی، عوامی طاقت کے سامنے یہ پنجاب حکومت کی یہ فسطائی طرز حکمرانی زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی۔

مزید پڑھیں