
خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات، سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی شفیع جان نے پشاور میں صوبائی وزیر بلدیات و اعلی تعلیم مینا خان آفریدی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کے بھتیجے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انھوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ سوگوار خاندان کے لئے یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں،انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر خان، رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
