خیبر پختونخوا کے نگران وزیر بلدیات،الیکشن ودہی ترقی سے نگران معاون خصوصی برائے خوراک نے پشاور میں ملاقات

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر بلدیات ،الیکشن ودہی ترقی ساول نذیر خان ایڈووکیٹ سے نگران معاون خصوصی برائے خوراک شیراز اکرم باچا نے جمعہ کے روز پشاور میں ملاقات کی ۔نگرںمعاون خصوصی برائے خوراک نے ضلع صوابی میں محکمہ بلدیات ودہی ترقی کے تحت عوامی منصوبوں اور فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں پر پش رفت، ان میں مزید بہتری اور تیزی لانے اور بعض مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات بارے وزیر بلدیات سے تفصیلی مشاورت کی ۔جس پر وزیر بلدیات نے کہا کہ محکمہ بلدیات صوبہ بھر میں یکساں طور پر عوامی منصوبوں اور فلاحی سرگرمیوں کی تکمیل کے لئے اقدامات اٹھا رہا ہے اور وہ خود بھی اس کی نگرانی کررہے ہیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جہاں پر بھی مسائل کی نشاندہی ہوتی ہے اس کے حل کے لیے فوری اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ ضلع صوابی میی خصوصی طور پر محکمہ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے اور کہیں پر منصوبوں کی تعمیر میں اگردشواریاں ہوئیں تو عوامی امنگوں اور ضرورتوں کے تحت ان کے حل کوفوری یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں