دریاوں میں مچھلی کے غیر قانونی شکار کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے۔

خیبر پختونخوا کے سیکریٹری لائیو سٹاک،ڈیری ڈویلپمنٹ و فشریز ڈاکٹر عنبر علی خان نے کہا ہے کہ صوبے میں ماہی پروری کی بطور صنعت ترقی کیلئے محکمہ کے افسران اور فیلڈ سٹاف اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور دریاوں میں مچھلی کے غیر قانونی شکار کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج ملاکنڈ ڈویژن کے دورے کے موقع پر مدین اور کالام میں محکمہ ماہی پروری کی ہچریوں اور متعلقہ سرکاری تحقیقی مراکز کا دورہ کرنے کے موقع پر متعلقہ حکام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،سیکرٹری لائیو سٹاک نے اپنے دورے کے دوران دریائے سوات میں مقامی سطح پر اعلیٰ قسم کی مچھلی ٹراو¿ٹ کی افزائش کیلئے مچھلیوں کے بچے بھی چھوڑ ے جبکہ وہاں پر ہچریوں میں ماہی پروری کے شعبے سے منسلک افراد سے مسائل بھی معلوم کیئے،سیکرٹری لائیو سٹاک نے اس موقع پر کہا کہ ٹراو¿ٹ مچھلی ملاکنڈ ڈویژن کے دریاوں میں پائی جانے والی منفرد قسم کی نایاب اور اعلی غذایت کی حامل قدرتی افزائش کرنے والی مچھلی ہے جو اس علاقے میں کافی مشہورہے اورحکومت کی یہ کوشش ہے کہ اس نعمت کو بچایا جائے اور اس کی نسل میں کوئی کمی نہ آئے،اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک کے ساتھ محکمہ کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں