جرنلزم ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور میں پوڈکاسٹ سٹوڈیو کا افتتاح

ٹیکرز 17 جولائی 2023

نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا شعبہ جرنلزم یونیورسٹی آف پشاور کا دورہ

پشاور: وزیراطلاعات نے ڈیپارٹمنٹ میں پوڈکاسٹ سٹوڈیو کا افتتاح کیا

پشاور: سٹوڈیو میں صحافیوں اورجرنلرزم کے طلبہ کو صحافتی پروفیشنل ویڈیوز بنانے کاپلیٹ فراہم ہوگا,

پشاور : افتتاح کے دوران یونیو رسٹی آف پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس، چئیر مین ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فیض اللہ جان بھی موجود تھے

پشاور: جرنلزم کا ڈیپارٹمنٹ 1978 میں یونیورسٹی میں قائم کیا گیا، ڈاکٹر فیض اللہ جان

پشاور: یہ خیبر پختونخوا میں سب سے پہلا ڈیپارٹمنٹ ہے، ڈاکٹر فیض اللہ جان

پشاور: ڈیپارٹمنٹ نے ملک بھر اور بیرون ملک میں پشتو اردو کے اچھے صحافی پیدا کیے، ڈاکٹر فیض اللہ جان

پشاور: اب ڈیپارٹمنٹ صرف صحافی پیدا نہیں کرتا بلکہ سٹریٹجک کمیو نیکیشن پر بھی بھر پور توجہ دیتے ہیں، ڈاکٹر فیض

پشاور: جرنلزم اور ماس کمیونیکیشن پاکستاں میں بہت اہم ہے، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ادریس

پشاور: میری طرف سے ڈیپارٹمنٹ کو ہر قسم کا تعاون حاصل ہے، ڈاکٹر ادریسں

پشاور: جب چارج لیا تو یو نیورسٹی میں اساتذہ کی تنخواہیں نہیں تھی اب دو دفعہ سرپلس بجٹ پاس کروایا ، ڈاکٹر ادریس

پشاور: میر ی کوشش ہے یو نیورسٹی کے تما م شعبوں کے مسائل حل ہو، ڈاکٹر ادریس

پشاور: خوشی کا دن ہے کہ پشاور یونیورسٹی میں طلبہ کے ساتھ مخاطب ہوں، فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا تقریب سے خطاب

پشاور: ہم اپنی اساتذہ کی جتنی قدرکریں کم ہیں، اساتذہ مہذب معاشریں تشکیل دیتے ہیں، فیروز جمال شاہ

پشاور: جرنلزم اب کسی بھی سٹیٹ کا ایک اہم ستون بن چکا ہے، فیروز جمال شاہ

پشاور: جرنلزم ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، اس کو اچھے طریقے سے سر انجام دینا ہے ہی احسن اقدام ہوگا، فیروز جمال شاہ

پشاور: جرنلزم کا غیر زمہ دارانہ استعمال معاشرے کے لئے تباہی کا ذریعہ بن سکتا ہے، فیروز جمال شاہ

پشاور: کل کو یہی طلباء ملک کو چلانے کے لئے میدان میں۔ ہوں گے، فیروز جمال شاہ

پشاور: سوشل میڈیا کے غلط استعمال نے 9 مئی جیسے واقعا ت رونما کروائے، فیروز جمال شاہ

پشاور: صحافی کی زمہ داری بنتی ہے کہ ہمارے معاشرتی اقدار نظر میں رکھ کر ریپورٹنگ کریں، فیروز جمال شاہ

پشاور: سوشل میڈیا میں ہماری معاشرتی اقدار کو بھول گئے، پوری ایک نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچائے گئے، فیروز جمال شاہ

پشاور: حیاء، بڑوں کی عزت، احترام اور اساتذہ کی عزت ہمارے معاشرتی اقدار ہیں، فیروز جمال شاہ

پشاور: بدقسمتی سے ہماری لیڈرشپ نے بچوں کی ایک ایسی ذہن سازی کی کہ وہ گمراہ ہو گئے، فیروز جمال شاہ

پشاور: نئی نسل کو درست سمیت لیکر جانا صحافی اور اساتذہ کی زمہ داری یے، فیروز جمال شاہ

پشاور: پوڈ کاسٹ سٹوڈیو پر پورے شعبہ صحافت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، نگراں وزیر

پشاور: شعبہ صحافت کے کلاس روم کی تزئین و مرمت فوری طور پر کرنے کا اعلان ،نگراں وزیر

پشاور: شعبہ صحافت کا صوبے کی ترقی میں نمایاں کردار ہے، فیروز جمال شاہ

پشاور: طلباء کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن بھی کیا ،اور جرنلزم سٹوڈنٹس فورم کے عہدیداران سے خلف لیا،

پشاور: میڈیا کے سوال کے جواب میں کہا ، کہ سیاست مقدس پیشہ ہے اس کو ملک اور معاشرے کی ترقی کے لئے کر رہے ہیں، نگراں وزیر

پشاور: صوبہ تباشدہ حالت میں ملا، بغیر قرض کے صوبے کے معاملات احسن طریقے سے چلا رہے ہیں ، نگراں وزیر

مزید پڑھیں