
گورنر خیبر پختونخوا کے مشیربرائے منصوبہ بندی و ترقی، توانائی و بجلی، سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی عثمان سیف اللہ خان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا او جی سی ایل پر بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں او جی سی ایل کے چیئرمین اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں او جی ڈی سی ایل کے مختلف امور پر مشاورت کی گئی اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔مشیر عثمان سیف اللہ خان نے نان آپریشنل بلاکس کو فعال بنانے اور درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مؤثر رابطہ کاری پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ امور پر جلد فیصلے کرنے اور فالو اپ کو تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ صوبے کے تیل و گیس کے وسائل سے بھرپور استفادہ ممکن ہو سکے۔
