
گورنر خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت، عجائب گھرآثار قدیمہ، کھیل و امور نوجوانان ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ آثار قدیمہ و عجائب گھر سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر جنرل آثار قدیمہ و عجائب گھر عبدالصمد اور محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مشیر کو صوبے میں محکمہ آثار قدیمہ و عجائب گھر کے جاری منصوبوں، مستقبل کے مجوزہ اقدامات اور عالمی بینک سمیت اٹلی کے تعاون سے جاری مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر صوبے کے تاریخی، ثقافتی اور آثار قدیمہ کے ورثے کے تحفظ، بحالی اور اس کی جدید خطوط پر تشہیر کے حوالے سے جاری سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع ایبٹ آباد میں زرڈھیری عجائب گھر افتتاح کیلئے تیار ہے، جو اپنے منفرد ڈیزائن، مشیر کو اپ لفٹنگ کنزرویشن اینڈ ری وائیٹلائزیشن آف دی پشاور والڈ سٹی پراجیکٹ کے مختلف پہلوؤں سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں 7 کنزرویشن لیبارٹریز قائم کی جائیں گی، جن کا مقصد تاریخی نوادرات، آثار قدیمہ سے حاصل ہونے والی اشیائ اور دیگر ثقافتی اثاثوں کی سائنسی بنیادوں پر حفاظت، بحالی اور تحقیق کے عمل کو فروغ دینا ہے۔اسی طرح اٹلی کے تعاون سے پشاور، ہری پور، سوات اور چترال میں ہیریٹیج فیلڈ سکولز کے قیام کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت کا حامل صوبہ ہے، جہاں قدیم تہذیبوں، تاریخی مقامات اور نادر آثار کی صورت میں ایک قیمتی اثاثہ موجود ہے۔ اس ورثے کا تحفظ نہ صرف ہماری قومی و تاریخی ذمہ داری ہے بلکہ اسے سیاحت کے فروغ اور صوبے کی مثبت شناخت اجاگر کرنے کے لیے بھی مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پشاور والڈ سٹی پراجیکٹ میں کمیونٹی انگیجمنٹ کو خصوصی اہمیت دی جائے تاکہ تاریخی ورثے کے تحفظ کے ساتھ لوگوں کے مفادات کا بھی تحفظ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ جدید عجائب گھروں کا قیام، تاریخی مقامات کی بحالی، کنزرویشن لیبارٹریز اور عالمی اداروں کے تعاون سے تربیتی منصوبوں کا آغاز خوش آئند اقدامات ہیں۔ ان منصوبوں سے نہ صرف تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی بلکہ تحقیق، تعلیم، روزگار اور ثقافتی سیاحت کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ تمام جاری اور مجوزہ منصوبوں پر پیش رفت کو مزید تیز کیا جائے اور ان کی تکمیل میں معیار، شفافیت اور جدید تقاضوں کو یقینی بنایا جائے۔
