ضلعی انتظامیہ باجوڑ اور محکمہ کھیل کے زیر اہتمام باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں باجوڑ کرکٹ لیگ ”BCL” کی ٹرافی رونمائی اور افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں باجوڑ کرکٹ لیگ کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر محمد انوار الحق نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں انتظامی افسران، پولیس،ضلعی عمائدین، سیاسی وسماجی مشران، ڈسٹرکٹ سپورٹس ایسوسی ایشن ضلع باجوڑ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیل کود صحت مند معاشرے کی علامت ہے اور تمام شہریوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اورکھیلوں کے میدان میں ملک اور قوم کا نام روشن کرنا چاہیے۔ باجوڑ کرکٹ لیگ کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر نے باجوڑ کرکٹ لیگ کے کامیاب تقریب کے انعقاد پر سپورٹس ایسوسی ایشن اور مینجمنٹ اور تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے ونر ٹیم اور کھلاڑیوں میں شرٹ تقیسم کئے۔دریں اثناء سپورٹس کمپلیکس باجوڑ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں اتمانخیل ایگل نے سالارزئی ایلون کو ایک شاندار مقابلے میں شکست دے کر پہلی بار اتمانخیل ایگل نے فائنل میچ اپنے نام کرلی۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تاج محمد وزیر، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فیض محمد، مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، علاقائی اور سیاسی جماعتوں کے مشران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے میچ میں بہترین کارکردگی پر ڈاکٹر سبحان الدین کو مین آف دی میچ اور محمد خان کو مین آف دی سیریز ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازا۔ ڈپٹی کمشنر نے فائنل میچ میں بہترین کارکردگی پر اتمانخیل ایگل کو مبارکباد دی اور ونر کپتان ڈاکٹر سبحان الدین کو ٹرافی سے نوازا