صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان کے زیر صدارت بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس

صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان کے زیر صدارت بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس ہوا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نجیب الرحمان، اسسٹنٹ کمشنر مردان عائشہ طاہر، اے سی تخت بھائی ماہین حسن، سپرنٹنڈنٹ انجینئر پیسکو ڈویڑن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ایگزیکٹیو انجینئر پیسکو، ٹی ایم او مردان سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے اجلاس کے شرکاء کو بجلی چوری کی روم تھام اور کنڈا کلچر کو ختم کرنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریشن افسران اور واپڈا اتھارٹی نے ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کی گئی کاروائیوں کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی۔ڈپٹی کمشنر مردان نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے بجلی چوری پر فوری قابو پانے کیلئے لائحہ عمل تیار کریں اور روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کریں اور بجلی چوروں کے خلاف مقدامات درج کئے جائیں جبکہ درج مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور بجلی چوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے کہا کہ ضلعی پولیس بجلی چوری جیسے ناسور پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور واپڈا اتھارٹی کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

مزید پڑھیں