نگران صوبائی وزیر برائے اطلاعات و سیاحت برسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل سے کمشنر ہزارہ ڈویژن عامر سلطان ترین، ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی طارق خان اور کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ ممبرز نے ملاقات کی

نگران صوبائی وزیر برائے اطلاعات و سیاحت برسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل سے کمشنر ہزارہ ڈویژن عامر سلطان ترین، ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی طارق خان اور کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ ممبرز نے ملاقات کی، نگران صوبائی وزیر نے کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو درپیش مسائل سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ نگراں صوبائی وزیر نے کمشنر ہزارہ ڈویژن سے وادی کاغان میں تجاوزات کے خلاف کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کا کہا۔ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں بہت سے خوبصورت سیاحتی اور تاریخی مقامات موجود ہیں، جن کو سیاحوں کی نظروں میں اجاگر کرنے کیلئے محکمہ سیاحت نے مختلف شہروں میں بہت سے ریزارٹ، سٹاپ اورز، پیکج ٹورز، تشہری مواد اور ٹورسٹ انفارمیشن سنٹرز قائم کئے ہیں۔
صوبہ خیبر پختون خواہ کو ٹورازم کے حوالے سے ایک مثالی صوبہ بنانے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں جس کے تحت سیاحوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات اور سروسز فراہم کی جائیں گی۔ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد سے نہ صرف ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوگا بلکہ صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور صوبے میں فارن ایکسچینج بڑھے گا۔
انہون نے کہا کہ سیاحوں کو سہولیات دینے کے لیے کوشش کررہے ہیں, سیاہ ہماری اولین ترجیح ہیں. خیبر پختون خواہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو بھی چاہیے کہ جہاں پر جائیں وہاں صفائی کا خیال رکھیں تاکہ وہاں کا ماحول صاف رہے۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی موسم سرما کی سیاحت کے لیے اقدامات اٹھائے تاکہ سیاہوں کو موسم سرما میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر مختلف تجاویز اور پراجیکٹس، جیسے نئے سیاحتی مقامات، ADP سکیمیں، چیئر لفٹ، KITE پروجیکٹ کی جانب سے فراہم کردہ پروجیکٹ سپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
نگراں وزیر نے کائٹ انتظامیہ کو وادی کاغان کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کی ہدایت کی.

مزید پڑھیں