صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا پیغام

سوشل میڈیا کے ذریعے تیزی سے پھیلائی جانے والی فیک نیوز کے اس دور میں ’نیشنل نیوز پیپر ریڈر شپ ڈے’ کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے جو ہمارے لئے ایک متوازن معاشرے کی تشکیل میں اخبارات کے اہم کردار کی یاد دہانی کرتا ہے۔ تیزی سے معلومات کی ترسیل کے دور میں اخبارات کو ایک خاص مقام حاصل ہے, وہ غلط معلومات کے سمندر میں معتبر معلومات فراہم کرتے ہیں۔ تجربہ کار صحافیوں اور ادارتی معیار کے ساتھ اخبارات سچائی اور احتساب کی ایک عمدہ مثال ہیں۔ ہر سال 25 ستمبر کو منایا جانے والا ’نیشنل نیوز پیپرز ریڈر شپ ڈے‘ ایڈیٹرز، رپورٹرز، فوٹوگرافروں اور ان لاتعداد کارکنوں کو سلام پیش کرنے کا ایک موقع ہے جو ہر روز خبروں کو ہماری دہلیز تک پہنچانے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔ پرنٹ میڈیا مکالمے، مباحثے اور خیالات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جو قومی شناخت کے احساس کو بھی پروان چڑھاتا ہے۔
آج، میں جمہوریت کے اصولوں کو برقرار رکھنے، خاص طور پر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے تناظر میں آزاد پریس کے اہم کردار پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ بحیثیت وزیر اطلاعات، یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک آزاد اور ذمہ دار میڈیا کی اہمیت پر زور دیں۔ ایک جمہوری معاشرے میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ایک متحرک اور مضبوط حکومت کی بنیاد ہیں۔ آزاد صحافت شہریوں کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی ترجیحات کا اظہار کریں اور اپنے قائدین کا انتخاب آزادانہ طور پر کریں۔ تاہم، یہ انتخابات صرف ایک باخبر ووٹر کی فعال شرکت سے ہی حقیقی معنوں میں جمہوری ہو سکتے ہیں۔
”آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی“ کا کردار یہاں بہت اہم ہے اور وہ پاکستان میں پرنٹ میڈیا کی ترقی اور بقا میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ قومی اخبارات کے قارئین کے اس دن کے موقع پر، خیبرپختونخوا حکومت ایک آزاد اور متحرک پریس کے لیے اپنے عزم کو فخر کے ساتھ دہراتی ہے تاکہ صوبے میں ذمہ دارانہ صحافت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس کو اور بھی قوت دی جاسکے۔

مزید پڑھیں