پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچایا جائے۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عوام تک براہ راست پہنچانے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مل بیٹھ کر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد تمام روٹس پر کرایوں میں کمی کرکے نیا کرایہ نامہ جاری کرے۔ اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز نئے سرکاری کرایہ نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ اسی طرح چیف سیکرٹری نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ انجمن تاجران کے ساتھ مشاورت کرکے اشیائے خوردونوش اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنرز تمام اشیاء کی قیمتوں کی کڑی نگرانی یقینی بنائے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔ چیف سیکرٹری نے مزید ہدایت کی کہ پی ایم آر یو متعلقہ حکام کو ٹاسک دے اور روزمرہ کی بنیاد پر اس حوالے سے رپورٹ پیش کرے۔

مزید پڑھیں