نگران صوبائی حکومت شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی اور اس حوالے سے تمام محکموں کی تیاری مکمل۔

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر بلدیات و آبنوشی انجینئر عامر درانی نے کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت الیکشن کیلئے تیار ہے اور اس سلسلے میں مختلف محکموں کیساتھ رابطے میں ہے۔انہوں نے محکمہ داخلہ بلدیات اور دیگر متعلقہ محکموں کی الیکشن تیاری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نگران صوبائی حکومت شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی اور اس حوالے سے تمام محکموں کی تیاری مکمل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز بلدیات کمیٹی روم میں الیکشن تیاری کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر سیکرٹری بلدیات داود خان،سپیشل سیکرٹری بلدیات محمد مسعود،ساجد گل کوارڈینیٹر بلدیات اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں متعلقہ حکام نے ملک میں ہونیوالے جنرل الیکشن کے حوالے سے صوبے میں الیکشن تیاریوں،الیکشن عملے کیلئے پولنگ اسٹیشن میں سہولیات چیلنجز اور دیگر موسمی اور سیکیورٹی اقدامات کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔حکام کا کہنا تھا الیکشن ڈے کیلئے سیکیورٹی پلان کیساتھ محکمہ تعلیم، صحت،اعلی تعلیم، بلدیات اور ریسکیو 1122،کی خدمات حاصل کی جائیگی۔ اس موقع پر صوبے میں حساس پولنگ سٹیشنز پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔حکام نے الیکشن کے ر وز عملہ کیلئے دور دراز علاقوں میں ٹرانسپورٹ کھانے پینے اور دیگر سہولیات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔حکام نے سیاسی لیڈرز کی الیکشن عملہ سے تعاون اور جلسہ جلوس کیلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے پیشگی اجازت لینے پر بھی گفتگو کی۔انکا کہنا تھا کہ عنقریب چیف الیکشن کمشنر تمام صوبہ کا دورہ کریں گے اور الیکشن انتظامات کا جائزہ لیں گے۔حکام نے کہا صوبہ میں 14,310ٹوٹل پولنگ سٹیشنز ہے جن میں 5896 حساس پولنگ سٹیشن جبکہ 1274برفباری سے متاثرہ اور 120 سیلاب سے متاثرہ پولنگ سٹیشنز ہیں۔حکام کے مطابق صوبے میں دو کروڑ سولہ لاکھ ووٹرز ہیں جن میں 54%مرد جبکہ 45%خواتین ووٹرز ہیں۔حکام نے ضلعی انتظامیہ سے سی سی ٹی وی کیمروں آئی ٹی سٹاف اور یونیورسٹیز سے الیکشن ڈے کیلئے عملہ کی ڈیوٹی لگانے کی بھی مشاورت کی۔حکام نے بتایا کہ الیکشن کیلئے صوبہ میں 108,992میل سٹاف جبکہ 62,907فی میل سٹاف درکار ہیں۔حکام نے کوہستان اور دیگر دور دراز علاقوں میں خواتین سٹاف کیلئے ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات اور سیکورٹی پلان کے حوالے منصوبہ بھی پیش کیا۔حکام نے کہا کہ الیکشن ڈے کے موقع پر محکمہ صحت ایمرجنسی پلان نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر عملہ بھی مہیا کریگی اور اسکے علاوہ ریسکیو1122 کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔حکام نے کرم ایجنسی،پاڑہ چنار ضم اضلاع اور برفباری والے علاقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔نگران وزیر نے ایکشن تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوہئے کہا کہ نگران صوبائی حکومت صوبے میں الیکشن کیلئے تیار ہے اور اس حوالے سے انکی تیاری مکمل ہے۔انجینئر عامر درانی نے تمام متعلقہ محکموں کو الیکشن تیاری اور پیش رفت پر ایک دوسرے کیساتھ رابطہ رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید پڑھیں