اچھی خوراک، بہترماحول، تعلیم و تربیت اور تحفظ بچوں کے بنیادی حقوق میں شامل ہیں۔نگران صوبائی وزیر

نگران صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات، ریلیف اور سماجی بہبود جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے پیر کے روزبچوں کے عالمی دن کے حوالے سے پشاور میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی, پروگرام کی تھیم ”ہر بچے کے لیے، ہر حق” تھی۔نگران صوبائی وزیر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اچھی خوراک وماحول، تعلیم و تربیت اور تحفظ بچوں کے بنیادی حقوق میں شامل ہیں۔ آئین پاکستان بھی ان کے حقوق کی گارنٹی دیتا ہے اور انہیں مفت اور لازمی تعلیم دینے پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقاریب منعقد کرنا نہ صرف بچوں کے حقوق پر اقوام متحدہ کے کنونشن  کے اصولوں سے ہماری وابستگی کی علامت ہے بلکہ حکومت پاکستان اور خیبر پختونخواچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے حقوق، تحفظ، کے لیے لگن کو بھی اجاگر کرنا ہے جیسا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ 2010 میں بیان کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے اس عالمی دن پر غور کریں، تو ہمیں تعاون اور شراکت کی اہمیت کو تسلیم کرنا ہوگا اور مل کر تعاون اور شراکت کے اس سلسلے کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہا کہ یہ دن ہمیں یہ یاد دلاتا رہے گا کہ ہم مل کر ایک ایسا معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں جہاں ہر بچے کو ترقی کی منازل طے کرنے، سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو پورا کرنے کا موقع فراہم کیا جائے تا کہ وہ ترقی کی منازل باآسانی طے کر سکیں نیزہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم بچوں اور خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود، تحفظ اور ترقی میں باہمی تعاون کے ساتھ بھرپور کوشش کریں۔

مزید پڑھیں