محکمہ ہاؤسنگ کے افسران اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔مشیر برائے ہاؤسنگ

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے ہاؤسنگ محمد اشفاق خان کو پیر کے روز محکمہ ہاؤسنگ کے منصوبوں، محکمہ کی کار کردگی اور اہداف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سیکر ٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر امبر علی اور ڈی جی روشان محسودنے بریفنگ دیتے ہوئے مشیر برائے ہاؤسنگ کو بتایا کہ کہ محکمہ نے خیبر پختونخوا میں اے ڈی پی،سلف فنانس سکیم اور نجی اشتراک سے مختلف رہائشی منصوبے شروع کیئے ہیں جن میں سے جلوزئی ہاؤسنگ سکیم نوشہرہ اورحویلیاں ٹاؤن شپ سکیم ایبٹ آباد سمیت متعدد منصوبے مکمل کر لیئے گئے ہیں اور بعض پر کام جاری ہے جبکہ کچھ منصوبے ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔ برینگ میں بتایا گیا کہ نوشہرہ جلوزئی سکیم، حویلیاں ٹاؤں شپ ایبٹ آباد، ہنگو ٹاؤن شپ، ورسک۔1پشاور،دنگرام ہاؤسنگ سکیم سوات، رحمان بابا کمپلیکس پشاور، ڈیری زرداد چارسدہ، بنی گل سٹی،ورسک۔II، ملٹی پلیکس مردان، ملٹی پلیکس ایبٹ آباد کے منصوبوں کو محکمہ ہاؤسنگ نے سلف فنانس سکیم کے تحت شروع کیا ہے۔اسی طرح پشاور ریزیڈنشیاسرازئی پشاور، کے۔پی۔ ایچ۔ اے میگا سیٹی نوشہرہ، ایگزیکٹو بلا ک جلوزئی، صوبائی اسمبلی کو آپریٹو سو سائٹی کی سکیمیں سلف فنانس اور پارٹنر شپ تحت مکمل کی جا رہی ہیں اوراے ڈی پی میں مکمل کیئے جانے والے منصوبوں میں ملازئی ہاؤ سنگ سکیم،بائی زئی فلیٹ حیات آباد،جرمہ ہاؤ سنگ سکیم کو ہاٹ، سول کواٹر فیز۔Iاور سول کوارٹر فیز۔II شامل ہیں۔ اس موقع پرمحکمہ کے ایکٹ2005 کے حوالے سے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جبکہ مشیر ہاؤ سنگ نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ محکمہ ہاؤسنگ صوبے کے عوام کو بہترین رہائش کی فراہمی کے منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرے تاکہ عوام ان سے جلد مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ ہاؤسنگ کو اگر ان عوامی منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی دشواری یا رکاوٹ کا سامنا ہو تو اسے فوری ان کے نوٹس میں لائے تاکہ بروقت اس کا حل نکالا جا سکے اور ترقیاتی عمل متاثر نہ ہو۔

مزید پڑھیں