وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے صوبے میں خسرے کی پھیلتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے لیا

وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے صوبہ میں خسرے کی وبائی صورتحال کا نوٹس لے لیا
پشاور : وزیر صحت نے ڈائریکٹر ای پی آئی سے رپورٹ طلب کرلی
پشاور : خسرہ ہمارے معاشرے میں وبا کی صورتحال اختیار کرچکا ہے : وزیر صحت
پشاور : عوام اپنے بچوں کو جلد سے جلد ایم آر ویکسین لگوالیں۔ وزیر صحت
پشاور : ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائینگے تاکہ خسرہ کو کنٹرول کیا جاسکے۔ وزیر صحت
پشاور : ایم ٹی آئیز میں آئسولیشن وارڈز جلد سے جلد قائم کرنے کے احکامات جاری
پشاور : خسرہ سے بچنے کیلئے ویکسین سنٹرز کے اوقات کار بڑھانے ہونگے : وزیر صحت
پشاور : ویکسینیٹرز ایم ایس کے ڈسپوزل سے ہٹاکر ڈی ایچ او کے ماتحت کرنے کے احکامات جاری
پشاور : وزیر صحت کی فوری پراونشل آوٹ بریک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری۔
پشاور : ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر عارف کی متعلقہ حکام کے ہمراہ وزیر صحت کو خسرہ بارے ہنگامی بریفنگ
پشاور : برڈ ڈوز انیشیٹیو کے تحت ہسپتالوں میں لیبر روم کیساتھ ہی ویکسین سنٹر قائم کئے گئے
پشاور : چھوبیس گھنٹے کھُلے ان سنٹرز میں پچھلے دو سال کے اندر ایک لاکھ سے زائد نومولود بچے ویکسینیٹ ہوچکے ہیں : : ڈائریکٹر ای پی آئی
پشاور : صوبہ میں خسرہ کے 3889 مُشتبہ جبکہ 1445 مصدقہ کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں : ڈائریکٹر ای پی آئی
پشاور : اب تک ہونے والے 22 اموات میں سے 13 میں خسرے کی تصدیق ہوچکی ہے : ڈائریکٹر ای پی آئی
پشاور : دو سے پانچ سال کے عمر کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں : ڈائریکٹر ای پی آئی
پشاور : خسرے کو کنٹرول کرنے کیلئے صوبے کے 24 اضلاع کے 118 یونین کونسلز میں آوٹ بریک رسپانس جاری ہے : ڈائریکٹر ای پی آئی
پشاور : ان اضلاع میں ڈی آئی خان 185,پشاور 147, چارسدہ 113، صوابی 92 اور دیر لوئر 83 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے : ڈائریکٹر ای پی آئی

مزید پڑھیں