زیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے وسیع مواقع دستیاب ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ان پرکشش مواقع اور ترغیبات سے فایدہ اٹھانے کیلئے امکانی شعبوں کو اجاگر کیا جائے اور یہاں پر کاروبار کیلے ایک سہولت یافتہ ماحول فراہم کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کا بنیادی کردار صوبے کی سطح پر تجارتی و سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کے فروغ اور ترقی کیلئے نتیجہ خیز کوششیں کرنا ہے لہذا وہ صوبے کے امکانی شعبوں میں تجارت و سرمایہ کاری لانے میں اپنا کردار ادا کرے اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کے روز پشاور صدر میں خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے دفتر کا دورہ کرنے کے موقع پر بورڈ کی جانب سے بریفنگ لینے کے موقع پر کیا۔معاون خصوصی کو ڈائریکٹر بزنس فیسلٹیشن اقبال سرور نے دورے کے دوران بورڈ کی ذمہ داریوں،کردار،حاصل کی گئ کامیابیوں اور مستقبل کے اہداف و حکمت عملی کے حوالے سے آگاہ کیا اور انھیں صوبے میں کاروبار کی آسانی اور ترویج کیلئے بورڈ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر معاون خصوصی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف انوسٹمنٹ کی اولین ذمہ داری صوبے میں سرمایہ کاری لانا،یہاں کے اہم کاروباری اور سرمایہ کاری کے امکانی شعبوں کو انوسٹمنٹ نقظہ نظر سے سرمایہ لگانے والوں کی دلچسپی کیلئے اجاگر کرنا جبکہ یہاں پر کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے ایک ساز گار اور ضروری سہولیات سے آراستہ ماحول کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ بورڈ اپنی اولین ذمہ داریوں کو ادا کرتے ہوئے اس ضمن میں اپنی کوششیں جاری رکھے۔معاون خصوصی نے کہا کہ خیبرپختونخوا سرمایہ کاری اور کاروبار کیلئے کئی شعبوں میں ایک منفرد اور خاص مقام کا حامل ہے اسلئے یہاں کے مواقع سے فایدہ اٹھانے کیلئے ایک مفید حکمت عملی کے تحت نتیجہ خیز کوششیں کرنے کی ضرورت ہے لہذا بورڈ اس سلسلے میں اپنی متعین ذمہ داریاں احسن انداز میں پوری کرے۔انھوں نے اس موقع پر بزنس فیسلٹیشن اور کاروبار کرنے کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے بورڈ کی کوششوں کو سراہا