خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان نے کہا ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ میں پاکستان کی طرف سے کھیلنے والے بنوں کے کھلاڑی صفیان خان نے بہترین کھیل پیش کرکے ہمارے سر فخر سے بلند کئے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان نے کہا ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ میں پاکستان کی طرف سے کھیلنے والے بنوں کے کھلاڑی صفیان خان نے بہترین کھیل پیش کرکے ہمارے سر فخر سے بلند کئے ہیں اور نہ صرف بنوں بلکہ پاکستان کا نام دنیا بھرمیں روشن کیا ہے اورثابت کیا ہے کہ سہولیات نہ ہونے کے باوجود بنوں میں آج بھی ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے بہترین کارکردگی پر پاکستان قومی ہاکی ٹیم اورمین آف دی ٹورنمنٹ کا اعزازحاصل کرنے پر بنوں کے نوجوان کھلاڑی صفیان خان کو مبارکباد پیش کرتاہوں اپنے ایک تہنیتی بیان میں صوبائی وزیرملک پختون یار خان نے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ کافی عرصے بعدپاکستان ہاکی ٹیم نے انٹرنیشنل ٹورنمنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا ہے اورزیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ ہمارے آبائی شہربنوں کے کھلاڑی نے شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان ہاکی ٹیم کوفائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے مین آف دی ٹورنمنٹ کااعزاز بھی حاصل کیا ہے ا نہوں نے کہا کہ باالخصوص بنوں کے کھلاڑیوں کامستقبل روشن ہے۔انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعدقومی ٹیم نے ہاکی میں کم بیک کرکے پاکستانی ٹیم نے امید کی شمع روشن کی ہے کہ جلدہی پاکستان ہاکی پردوبارہ حکمرانی کریگا اورہم یہ دعابھی کرتے ہیں کہ پاکستان ہاکی میں اپنا کھویاہوا مقام دوبارہ حاصل کرے، اس سلسلے میں خیبر پختونخواحکومت کھلاڑیوں کی ہر ممکن خوصلہ افزائی کریگی کیونکہ ہمارے لیڈراورہمارے ہیروعمران خان خود بھی ایک کامیاب کپتان رہ چکے ہیں اورصوبے میں ایک بارپھرکپتان کی حکومت ہے اورہماری حکومت انشاء اللہ کھلاڑیوں کومایوس نہیں کریگی بلکہ محدود وسائل کے باوجودکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریگی اور ہر ممکن سہولیات فراہم کریگی۔

مزید پڑھیں