خیبر پختونخوا کے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ان پر کوئی بھی عوام کا حق یا عوام کا پیسہ ثابت نہیں کر سکتا، ہمارے خون کا ہر قطرہ حلال ہے اور حرام سے اللہ تعالیٰ ہماری حفاظت کر رہا ہے۔ ہمارے قائد عمران خان نے ہمیں بہترین تربیت دی ہے ہم مسلمان ہیں اسلام نے بھی ہمیں بہترین تعلیمات دی ہیں جن پر ہم کاربند ہیں پاکستان تحریک انصاف ایک صاف و شفاف پارٹی ہے ہم پر جھوٹی، بے بنیاد اور جعلی ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں ہم چیلنج کرتے ہیں کہ اپوزیشن اراکین حلفاً کہہ دیں کہ فارم 45یا فارم 47 میں کوئی ظلم یا زیادتی نہیں کی گئی ہے فارم 47 کے ذریعے سے آئے ہوئے جعلی اراکین نے عوام کی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے میں حلفاً کہتا ہوں کہ ہم نے عید پیکج سمیت ساڑھے نو سال حکومت میں قوم کا ایک پیسہ نہیں کھایا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے اپوزیشن کیجانب سے ایک سوال کے جواب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیافضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا عمران خان وہ لیڈر ہے جو کبھی عوام کا سر جھکنے نہیں دے گا عمران خان سرخرو ہے اور سرخرو رہے گا عمران خان کل بھی صادق و امین تھا اور آج بھی ہے، عمران خان کوئی مجرم نہیں فی الفور رہا کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ماں جیسے ملک کیلئے سب کچھ کرنا ہے عوام کی طرف سے ملنے والی عزت و پذیرائی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے عوام کی طرف سے ملنے والی بھرپور محبت کا صلہ خدمت کے عمل سے ادا کریں گے۔