خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے پشاور میں محکمہ جنگلات کی کارکردگی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی

خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے پشاور میں محکمہ جنگلات کی کارکردگی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایم پی اے سلطان روم،چیف کنزرویٹر فضل الٰہی اور صوبہ بھر کے تمام ریجن کے فارسٹ افسران نے شرکت کی حکام نے صوبائی وزیر کو صوبے میں جنگلات کے تحفظ، شجر کاری مہم، محکمے کی کارکردگی اور سٹاف کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے محکمے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کو فضائی و ماحولیاتی آلودگی سے پاک و صاف اور سرسبز و شاداب بنانا موجودہ صوبائی حکومت کا مشن ہے ہمیں آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا اور انسان دوست ماحول فراہم کرنے، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور سر سبزو شاداب پاکستان بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرانا ہے انہوں نے محکمہ جنگلات کے طریقے کار کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کو ایک نئے عزم کے ساتھ مشترکہ طور پر آگے بڑھائیں گے تاکہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی، سمگلنگ کرنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ ہو اور ان بے ضمیر مافیا کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جاسکے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں شجرکاری کے ساتھ ساتھ جنگلات کی تحفظ کے لئے بھی مزید موئثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اس ضمن میں عملے کے فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائی گی انہوں نے کہا کہ آئندہ نسلوں کی بقاء کے لئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی ضرورت ہے صوبہ بھر میں شجرکاری کیلئے کوششیں مزید تیز کریں شجرکاری کی کامیابی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں اس ضمن میں ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے احسن طریقے سے نبھانے کی بھر پور کوشش کریں گے اجلاس میں صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں کیونکہ شجرکاری آلودگی سے بچانے کا اہم ذریعہ ہے۔

مزید پڑھیں