صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ارشد ایوب خان نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل سنے۔ صوبائی وزیرنے مسائل سنتے ہوئے کہا

صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ارشد ایوب خان نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل سنے۔ صوبائی وزیرنے مسائل سنتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے سیاست میں آئے ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام توانائیاں بروئے کا رلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور کی اس حوالے سے واضح ہدایات ہیں کہ عوام کو ان کا حق ملنا چاہیے، عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی اور سرکاری دفاتر میں زیرو ٹالرنس فار کرپشن پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں اور یہ اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ ان کے لیے کام کریں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ انہوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ میں پہلے بھی بہت سے بہترین اور فلیگشپ منصوبے متعارف کرائے ہیں اور اب مستقبل میں مزید سکیمیں بھی شروع کریں گے گے، ایسے منصوبوں پہ کام کریں گے جن کی بدولت عوام کے لئے آسانیاں پیدا ہوں اس لئے دفاتر کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لے جا رہے ہیں تاکہ کرپشن فری نظام کو فروغ ملے۔

مزید پڑھیں