خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم مزدوروں اور ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کے بچوں میں سکالرسپ فنڈز ایک ہفتہ میں تقسیم کیئے جائیں اس ضمن میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور سکالر شپ فنڈز کی مستحقین میں شفاف اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلیے 3 زونل کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں۔یہ ہدایات لیبرڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم سول سیکرریٹ پشاور میں ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختوخوا سٹوڈنٹس سکالرشپ کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں اجلاس میں سیکرٹری لیبر،سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو بی، ڈائریکٹر لینڈ،ڈائریکٹر ایجوکیشن،ڈائریکٹر ورکس اور محکمہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر کو سٹوڈنٹس سکالرشپ فنڈز تقسیم کرنے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سکالرشپ فنڈز کو مستحقین میں شفاف اور منصفانہ طریقے سے تقسیم کرنے کے لیے تمام مستحقین کے ڈیٹا کی تصدیق کا عمل جاری ہے جسے بہت جلد مکمل کر کے فنڈز کی تقسیم کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے گا صوبائی وزیر کو مزید بتایا گیا کہ اسکالرشپ فنڈز کو تمام مستحقین میں جون کامہینہ ختم ہونے سے پہلے تقسیم کیا جائے گا اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ سٹوذنٹس سکالرشپ فنڈز کی فوری تقسیم کیلیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سلسلے میں کسی کو شکایات کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔