وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے امور نوجوانان اور کھیل سید فخر جہان کا عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر پیغام

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان نے 12 اگست کو نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال پوری دنیا میں اس تاریخی اور اہم دن کے منانے کا مقصد نوجوانوں کی ترقی کے لیے مواقع تلاش کرنا اور انکے مسائل کے ازالے کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کل آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ نوجوان طبقے پر مشتمل ہے اور یہی نوجوان ہی ہمارا اصل اثاثہ ہیں جس کی حقیقت کو سمجھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیر مین عمران خان اور ہماری صوبائی حکومت کا ویژن بلکل واضح ہے۔ مشیر کھیل نے کہا کہ وہ عالمی یوم نوجوانان کے اس اہم دن کے موقع پر ملک کے نوجوانوں کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ نوجوان اس ملک و ریاست کے حقیقی مستقبل ہیں۔مشیر کھیل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان انتہائی متحرک ہیں اور ہمیں اقبال کیان شاہینوں پر پختہ یقین ہے کہ ہمارے ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں خداداد صلاحیتیں موجود ہیں جو ہر شعبے میں اپنی کامیابی کا لوہا منوا سکتے ہیں۔مشیر کھیل نے کہا کہ ہم صوبے میں بانی چیر مین اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے ویژن کے تحت نوجوانوں کی ترقی،خودمختاری اورکامیابی کیلئے کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ان کے لئیے ایک میگا یوتھ بزنس لون سکیم شروع کررہے ہیں جو سود فری ہوگا تاکہ ہمارے نوجوان اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اس صوبے اور قوم کے مستقبل کی خاطر ایک مفید اور بہتر سرمایہ کاری سمجھتے ہیں جن پر ہم گامزن ہیں۔

مزید پڑھیں