خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے کہا ہے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا ویژن ہے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے کہا ہے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا ویژن ہے کہ لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر سن کر حل کیئے جائیں کیوں کہ ان عوام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ہم پر بڑا اعتماد کیا ہے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے عوام نے ہمیں خدمت کیلیے منتخب کیا ہے اور خدمت کا موقع دیا ہے ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں اور پہلے سے بھی اچھی طرح خدمت کرسکیں۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ڈگری کالج ضلع دیر بالا کے دورہ کے موقع کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ ضلع دیربالا سے منتخب اراکین صوبائی اسمبلی محمد انور خان، یامین خان، ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن، ریجنل ڈائریکٹر اور دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر کی کالج آمد پر کالج پرنسپل، سٹاف اور علاقہ کے مشران نے پرجوش استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے اور خوش آمدید کہا صوبائی وزیر کو ضلع دیر بالا کے میل، فیمیل اور کامرس کالج کے متعلقہ پرنسپلز نے کالج کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی اور درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔بریفنگ میں اساتذہ اور سٹاف کی کمی اور کالجز کی مذید کمروں کی تعمیر سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے بارے میں بتایا گیا۔صوبائی وزیر نے تمام کالجز کی بریفنگ لینے کے بعد منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کو اولین ترجیحات میں رکھا ہے تاکہ پسماندہ اضلاع بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کتاب میں کرپشن نام کی کوئی چیز نہیں ہے کرپشن کرنے والوں کیلیے زیرو ٹالرنس ہے کالجز کے تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائیگا ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرینگے صوبائی وزیر میناخان آفریدی کا کہنا تھاکہ گورنمنٹ ڈگری کالج دیر بالا کے لیے پہلے بھی فنڈز ریلیز کیا ہے اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے کالج کی تیسری منزل کی تعمیر کیلیے نظرثانی شدہ پی سی ون بنائینگے جبکہ ضلع کے جن کالجز میں بی ایس پروگرام نہیں ہے انکو اگلے سال کی اے ڈی پی میں شامل کرنے کیلیے بھرپور اقدامات اٹھائینگے بعد ازاں صوبائی وزیر نے کالج میں بی ایس بلاک کا افتتاح کیا اور زیر تعمیر بلڈنگ پر کام کا تفصیلی جائزہ بھی لیا صوبائی وزیر نے بہترین کارکردگی پر اساتذہ میں شیلڈ تقسیم کیں جبکہ کالج لان میں پودا بھی لگایا۔

مزید پڑھیں