صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت زراعت کی ترقی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے

صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت زراعت کی ترقی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے جس سے زمیندار و اور کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر مردان جاوید مروت نے اپنی تبدیلی سے پہلے بحیثیت سیکرٹری محکمہ زراعت انتہائی قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں محکمہ زراعت کے اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس کے ڈائریکٹر جنرلز کی جانب سے نوتعینات سیکرٹری زراعت عطاء الرحمن اور تبدیل ہونے والے سیکرٹری زراعت(موجودہ کمشنر مردان)جاوید مروت کے اعزاز میں منعقدہ ایک پروقارتقریب میں کیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سیکرٹری زراعت عطاء الرحمن، تبدیل ہونے والے سیکرٹری زراعت و (موجودہ کمشنر مردان) جاوید مروت، محکمہ زراعت کے مختلف ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرلز سمیت محکمہ زراعت کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے اپنے خطاب میں صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے تبدیل ہونے والے سیکرٹری زراعت جاوید مروت کی خدمات کو سراہتے ہوئے انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ جاوید مروت نے بھی بحیثیت سیکرٹری زراعت سرانجام دی گئی خدمات کے دوران حاصل کردہ تجربات اور اٹھائے گئے اقدامات کے بارے اظہار خیال کیا انہوں نے محکمہ زراعت کے حکام کی جانب سے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے نئے تعینات سیکرٹری زراعت عطاء الرحمن، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع عبد القیوم نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر تبدیل ہونے والے سیکرٹری زراعت جاوید مروت اور دیگر مہمانان گرامی کو شیلڈ و تحائف بھی دئیے گئے

مزید پڑھیں