خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے آئی سی ٹی پاشا ایوارڈ 2024 میں سٹوڈنٹس کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ لینے پر

خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے آئی سی ٹی پاشا ایوارڈ 2024 میں سٹوڈنٹس کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ لینے پر گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول نمبر ون ہریپور کے طالب علم محمد اویس اور حاشر خان کو خصوصی کیش پرائز اور اعزازی شیلڈ دی
گزشتہ روز میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہونے والے آئی سی ٹی پاشا ایوارڈ 2024 میں گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول نمبر ون کے طالب علم محمد اویس اور حاشر خان نے سمارٹ ٹاؤن پراجیکٹ بنا کر سینیئر سٹوڈنٹس کیٹگری میں گولڈ ایوارڈ اپنے نام کیا- اس شاندار کامیابی پر کامیاب طلبا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کی ہدایات پر پشاور سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن اسوند یار خٹک، ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ میڈم نیلم سلطانہ خٹک کے علاوہ محکمہ تعلیم کیسینئیر دیگر حکام نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کامیاب طالب علموں کو دس دس ہزار روپے کیش انعام سے نوازا- اس موقع پر ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا -صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم طلبا کو آگے بڑھنے کے بے شمار مواقع مہیا کرتا ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ ہمارے طلبا نہ صرف پاکستان بلکہ انٹرنیشنل لیول پر خیبرپختونخوا کا نام روشن کریں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے طلبا مختلف نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے۔

مزید پڑھیں