ضلع ہری پور اور خصوصاً کھلابٹ ٹاؤن شپ کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کروایا جائیگا جبکہ سڑکوں کی مرمت اور سولرائزیشن کے مد میں شروع کروائے گئے تمام کاموں کو اپنے اپنے مقررہ ٹائم فریم میں پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی ارشد ایوب خان

صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی ارشد نے کہا ہے کہ ضلع ہری پور اور خصوصاً کھلا بٹ ٹاؤن شپ کے ترقیاتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جائیگا اور ان اسکیموں کے لیے صوبائی حکومت کی منظور ی سے مخصوص فنڈز بھی جاری کروائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمے بلدیات میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر لائیو سٹاک فضل حکیم، پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما و ممبر قومی اسمبلی ہری پور عمر ایوب خان، سیکرٹری بلدیات داؤد خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔صوبائی وزیر بلدیات نے محکمہ بلدیات کے احکام کو ہدایت کی کہ صوبے میں محکمہ بلدیات کے زیر اہتمام جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد اپنے مقررہ وقت میں مکمل کروایا جائے تاکہ عوام پر ان کے مثبت اثرات مرتب ہوسکیں۔ انہوں نے مزید ہدایات کی کہ محکمے میں مثبت سرگرمیوں کو پروان چڑھایا جائے تاکہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مسائل کا حل نکالا جاسکے۔ ارشد ایوب خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور اور بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کے تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے جس کیلئے صوبائی کابینہ وزیراعلیٰ علی آمین گنڈاپور کی سربراہی میں شب وروز محنت کررہی ہے اور اس کے واضح اور مثبت نتائج عوام کو مل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں