خیبر بختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ محکمہ محنت کی ڈیجیٹائزیشن عمل میں تیزی لاکر جلداز جلد مکمل کیا جائے تاکہ محکمہ جو خدمات سرانجام دے رہاہے اس سے بڑی تعداد میں لوگ مستفید ہوں اور لوگوں کو لیبر ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں تمام ترمعلومات باآسانی آن لائن دستیاب ہو ں صوبائی وزیر نے یہ ہدایات بدھ کے روز محکمہ محنت کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں سیکرٹری لیبر کیپٹن(ر) میاں عادل اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری لیبر، ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ، ورکرز ویلفیئر بورڈ، ڈائریکٹوریٹ آف لیبر سمیت خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کے فسران نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزیر کو ڈائریکٹوریٹ آف لیبر، ای ایس ایس آئی، ورکرز ویلفیئر بورڈ، اور لیبر کورٹس کی ڈیجیٹائزیشن پر تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ میں ڈیجیٹائزیشن عمل پر اب تک ہونے والے کام کے بارے میں صوبائی وزیر کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا صوبائی وزیر کو بتایاگیا کہ محکمہ لیبر کی ڈیجیٹائزیشن سے کسی فیکٹری کا محکمہ لیبر کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے کیلیے آن لائن فارم دستیاب ہوگا جسے پر کرکے محکمہ لیبر میں ڈیش بورڈ کے ذریعے وصول کیا جائیگا جبکہ لیبر انسپکٹر فیکٹری کا دورہ کریگا اور فارم میں دئیے گئے معلومات اور کوائف کو جانچے گا اس کے علاوہ جن فیکٹریوں کو چالان کیا جائیگا وہ فیکٹری چالان کو آن لائن جمع کرسکے گا بریفنگ میں مزید بتایاگیا کہ ای ایس ایس آئی ہسپتالوں کے بارے بھی پوری تفصیلات آن لائن موجود ہوں گی جبکہ ورکرز ویلفیئر بورڈ اور لیبر کورٹس سے متعلق تمام طریقہ کار بھی ایک کلک پر دستیاب ہو ں گی لیبر کورٹس میں ٹوٹل کیسز، فیصلہ شدہ کیسز اور زیرالتواء کیسز کے بارے میں بھی آن لائن معلومات مووجوہوں گی صوبائی وزیر نے اس موقع پر ہدایات جاری کی کہ لیبر کالونیوں اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سکولوں کی مکمل معلومات بھی آن لائن نظام میں شامل کی جائیں انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ نظام میں شفافیت آنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو محکمہ لیبر کی طرف سے دی جانے والی سہولیات اور خدمات کے بارے میں آگہی آجائے گی.