خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے بدھ کے روز ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کا دورہ کیا

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے بدھ کے روز ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کا دورہ کیا صوبائی وزیر نے ”HERA CONNECT – رابطہ HERA” ویب پر مبنی ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم کا باضابطہ افتتاح کیا ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری ساجد انعام اور چئیرمین شریف حسین سمیت دیگر افسران بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ موجود تھے صوبائی کو مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایاگیا کہ یہ جدید نظام ہمارے ڈیٹا کو ہینڈل کرنے کے طریقے میں انقلاب لائے گا، جس سے نجی شعبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں عمل کو تیز اور زیادہ موثر بنایا جائے گا۔ یہ ہمارے تعلیمی فریم ورک کو جدید اور انکی شفافیت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریگا جبکہ قیمتی معلومات تک رسائی کو بہتر بنانے میں آگے بڑھے گا اتھارٹی کے چئیرمین نے صوبائی وزیر اور دیگر تمام شرکاء کو ”HERA CONNECT – رابطہ HERA” کی نمایاں خصوصیات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا، جس میں ڈیٹا کی مختلف تھیمز اور سیکٹرز میں درجہ بندی، ڈیٹا کا شماریاتی تجزیہ اور رپورٹ کی تیاری، دستیابی شامل ہے اس موقع صوبائی وزیر کو ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی کہ صوبے کے نجی اعلیٰ تعلیمی کا معیاری تعلیم اور انفراسٹرکچر کے بنیاد پر رینکنگ شروع کیا جائیں اور ان اداروں کی تعلیمی ماحول پر بھی فوکس رکھے انہوں نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے غریب اور ضرورتمند طلبہ کو سکالرشپس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی صوبائی وزیر نے معیاری تعلیم کو عام کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں