ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی ثریا کی سربراہی میں آغا خان فاونڈیشن کی نمائندہ وفد کی مشیر صحت احتشام علی سے ملاقات, چترال میں صحت کے مسائل بارے گفتگو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صحت احتشام علی سے ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی ثریا کی سربراہی میں آغا خان فاؤنڈیشن کی نمائندہ وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پبلک ہیلتھ ڈاکٹر شاہد یونس، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ فاونڈیشن ڈاکٹر عدنان تاج اور آغاخان فاونڈیشن کے نمائندہ وفد کے ارکان نے شرکت کی۔ملاقات کے دوران چترال میں خواتین ڈاکٹرز کی فراہمی اور ماں اور بچے کی صحت کی بہتری بارے تبادلہ خیال ہوا۔مشیر صحت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چترال میں صحت کے مسائل کو فوری حل کرکے علاقے میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے آغاز خان فاونڈیشن کے زیر انتظام شاگرام اور بُنی میں بنیادی مراکز صحت میں سہولیات کی فراہمی بارے بھی متعلقہ حکام کو ہدایت کی۔ چترال کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے مشیر صحت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آغا خان فاونڈیشن کیساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں۔ رورل ہیلتھ سنٹر شاہگرام اور بونی کیلئے کوئی ماڈل بنائیں تاکہ وہاں سروسز بحال ہو سکے۔ ملاقات میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق بونی تحصیل میں آغا خان فاونڈیشن اور محکمہ صحت کے درمیان معا ئدے بارے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں