خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے ہری پور سنٹرل جیل کا دورہ

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے ہری پور سنٹرل جیل کا دورہ کیا۔اس موقع پر ملک سکندر حیات خان بھی ان کے ہمراہ تھے صوبائی وزیر پختون یار خان نے ہری پور جیل کے مختلف بیرکوں,شعبوں, لنگر خانے اور ہسپتال کا معائنہ کیا سپرنٹنڈنٹ سنٹرل ہری پور جیل نے جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر پختون یار خان نے ہری پور جیل کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایت کی بعد ازاں صوبائی وزیر نے جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت جیلوں کی بہتری اور قیدیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ہماری حکومت قیدیوں کی تمام تر مشکلات کا خاتمہ کرے گی اور جیلوں میں قیدیوں کو گھر جیسا ماحول فراہم کرے گی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ اچھا برتاو کیا جائے گا کسی بھی قیدی کو ظلم کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں