مشیر صحت احتشام علی کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد سلیم اور ڈاکٹر جنرل ڈرگز اینڈ فارمیسی سروسز کی بریفنگ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صحت احتشام علی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کا دورہ کیا اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمودسلیم نے ڈائریکٹوریٹ جنرل بارے انھیں بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔ انہوں نے صوبے کے ہسپتالوں، ان میں دی جانی والی سہولیات اور طبی آلات بارے تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ مشیر صحت نے ڈی جی ہیلتھ کو دور افتادہ علاقوں سمیت صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ادویات اور عملے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مشیر صحت نے ڈی جی ہیلتھ کو تمام پوسٹنگ ٹرانسفرز اور دیگر عوام جلد سے جلد آن لائن کرنے کی ہدایت کی۔ مشیر صحت کو ڈی جی ڈرگز ڈاکٹر عباس نے صوبے میں جاری جعلی و غیر معیاری ادویات کیخلاف کریک ڈاون کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے مشیر صحت کو بتایا کہ صوبے میں لائسنس کے ایپلائی سے لیکر اجرا تک تمام عوام آن لائن کئے گئے ہیں۔سوات ڈرگ لیب کی تعمیر آخری مراحل میں ہے اس لیب کے افتتاح سے ڈرگ ٹیسٹنگ میں تیزی آئیگی اور ادویات کی خریداری کے بعد اس کی ٹیسٹنگ کا عمل تیز ہوسکے گا۔ مشیر صحت نے ڈی جی ڈرگز کو موبائل لیبز فعال کرکے صوبے کے مختلف شہروں میں ادویات کے معیار کی تیز تر ٹیسٹنگ کیلئے بھیجنے کی ہدایت کی۔ مشیر صحت نے بتایا کہ جعلی و غیر معیاری ادویات کی مارکیٹ میں فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اس بابت ڈی جی ڈرگز سخت سے سخت اقدامات کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں