گزشتہ سال کی اسی مدت کے 7.69 ارب روپے کے مقابلے میں 10.82 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کے محصولات وصولی بارے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے پہلے تین ماہ کے محصولات میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے جس کے مطابق گزشتہ سال کی اسی مدت کے 7.69 ارب روپے کے مقابلے میں 10.82 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کیا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ دلچسپ امر یہ ہے کہ اسی مدت کے لیے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 25 فیصد ہے اور دیکھنا ہوگا کہ پنجاب اور سندھ کی ٹیکس وصولی میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اپنے ریونیو بڑھانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ صوبے کے مالی معاملات بہتر ہو سکیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت عوامی ہے جس میں عوام کے پیسے عوام کی بہتری کیلئے خرچ کیے جا رہے ہیں۔