وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریلیف آبادکاری نیک محمد خان نے چارج سنبھالنے کے بعد

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریلیف آبادکاری نیک محمد خان نے چارج سنبھالنے کے بعد مختلف دفاتر کے دوروں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں معاون خصوصی نے پشاور میں واقع مختلف ریسکیو سنٹرز کے دورے کئے اور وہاں پر موجود اہلکاروں سے بریفنگ لی۔ سنٹر انچارج نے انہیں ذمہ داری کے علاقے سمیت سنٹر میں موجودہ سہولیات اور سٹاف بارے بریفنگ دی۔ معاون خصوصی نے حاضری ریکارڈ چیک کرتے ہوئے غیر حاضر اہلکاروں کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے آج حیات آباد میں واقع پی ڈی ایم اے دفتر کا بھی دورہ کیا جہاں ڈی جی پی ڈی ایم اے قیصر خان نے انہیں ادارے کے بارے بریفنگ دی اور ادارے کے افعال اور جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔معاون خصوصی نیک محمد نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کیں کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں جاری رکھیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں صوبے کے عوام کو ہرممکن امداد کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کو ممکن بنائیں۔

مزید پڑھیں