وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے ”لائف انشورنس سب کے لیے،،منصوبے کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت خیبرپختونخوا حکومت گھر کفیل کی وفات پر خاندان کی مالی معاونت کرے گی اور60 سال سے زائد عمر کے فردکی وفات پر 5 لاکھ اور 60 سال سے کم عمر کے فرد کی وفات پر 10 لاکھ تک معاوضہ دے گی اسی طرح خیبرپختونخوا حکومت صوبائی اسلامی تکافل انشورنس کمپنی قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اورملک میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی اسلامک لائف انشورنس کمپنی ہوگی انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ملک کی پہلی یونیورسل ہیلتھ کوریج متعارف کرائی۔ دیگر فلیگ شپ منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشاور تا ڈیرہ کنٹرولڈ انٹری ایگزٹ اسپیڈ روڈ کوریڈور بنا یا جائے گا جو کہ 365 کلومیٹر پر محیط ہو گا اور صوبے کے 12 اضلاع سے گزرے گا یہ کوریڈور صوبے کو بلوچستان اور پنجاب کے صوبوں سے منسلک کر گے گا اوربین الاقوامی تجارتی راہداری کے طورپر کا م کرے گابجلی کے فلیگ شپ منصوبوں کے حوالیس سے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت 220 KV کی 120 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائے گی اور سوات کے 10 پن بجلی منصوبوں سے 1100 میگاواٹ سستی بجلی فراہم کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ”ہوم اسٹے ٹورازم” کا نیا تصور متعارف کرانے جا رہی ہے جس کے تحت صوبائی حکومت اضافی کمروں کی تعمیر کیلئے 40 لاکھ روپے تک قرضے فراہم کرے گی ہوم اسٹے ٹورازم سے ماحول دوست سیاحت کے ساتھ دور دراز علاقوں کے مکینوں کو اپنی روزی کمانے میں بھی مددگار ہو گی۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے غریب گھرانوں کے لئے سولر پلیٹس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں 65000 غریب گھرانوں کو مفت شمسی پلیٹس و آلات فراہم کیے جائیں گے اوردوسرے مرحلے میں 65000 گھرانوں کو شمسی یونٹس آسان قرض ادائیگی کی شرائط پر فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پشاور میں گڈز کلیئرنس فسیلیٹیشن سینٹرز بھی قائم کرے گی جس کا مقصدطورخم بارڈر پر بوجھ کم کرنے کے علاوہ سڑکوں پر رش میں کمی لانا ہے۔سنٹر کے قیام سے افغانستان، وسطی ایشیائی ممالک کو سامان کی برآمد کے لیے نئی راہیں پیدا ہوں گی۔ صوبائی قرضوں کے حوالے سے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈیبٹ مینجمنٹ فنڈ قائم کر دیا گیاہے،ڈیبٹ مینجمنٹ فنڈ صوبائی قرض اتارنے اور ہنگامی حالات کیلئے استعمال کیا جائے گا اوراس کی بدولت متوازن قرض پروفائل برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں