خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے بلوچستان اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت سیکریٹری تعلیم بلوچستان صالح محمد نصار کر رہے تھے۔ اس دورے کا مقصد خیبرپختونخوا میں نافذ کی جانے والی تعلیمی اصلاحات، خاص طور پر والدین اساتذہ کونسلز (PTCs) کے مؤثر کردار کا عملی جائزہ لے کر ان کامیاب منصوبوں کو بلوچستان میں لاگو کرنا تھا۔
وفد کو خیبرپختونخوا میں پی ٹی سیز کی ساخت، ان کی فعالیت، اور کمیونٹی کی شرکت کے ذریعے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اسپیشل سیکریٹری (ڈویلپمنٹ) اسفند یار خٹک اور ڈپٹی سیکریٹری ریفارمز و انیشیٹوز شازیہ عطا نے اس بریفنگ کی قیادت کی۔ بریفنگ میں بلوچستان کے وفد نے اس اہم نظام کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی، جس میں پی ٹی سیز کے تحت والدین اور اساتذہ کی شرکت کو تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔