کمشنر کوہاٹ کی گیس حکام کو ضلع کرک میں کم پریشر کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت

کمشنر کوہاٹ کی گیس حکام کو ضلع کرک میں کم پریشر کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت
کمشنر کوہاٹ کی کوششوں سے مظاہرین نے نشپہ آئل فیلڈ کرک کے سامنے احتجاج ختم کر دیا
کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا” کے تحت عوام الناس کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔ انہوں نے ضلع کرک میں گیسیفیکیشن پر کام مکمل کرنے کیلئے ٹائم لائن دیتے ہوئے باقی ماندہ کام جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے میٹرائزیشن کے عمل کو بھی مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں تاکہ عوام الناس کو لیگل گیس مہیا کی جا سکے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر کوہاٹ نے اہلیان نشپہ بلاک گیس کے کم پریشر کی وجہ سے سراپا احتجاج لوگوں سے ملاقات کے دوران کیں۔واضح رہے کہ مظاہرین نے او جی ڈی سی ایل گیٹ بند کیا تھا اور گیس و تیل کی سپلائی بند تھی جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو تکلیف سمیت قومی خزانے کو شدید نقصان پہنچ رہا تھا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر کمشنر کوہاٹ نے کرک کا دورہ کرکے ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان کے ہمراہ مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کئے جس کے بعد مظاہرین نے او جی ڈی سی ایل گیٹ کھول دیا۔ معتصم باللہ شاہ نے کہا کہ عوامی ایجنڈا صوبائی حکومت کا اہم پروگرام ہے جس کے تحت عوام الناس کو ہر سطح پر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں اعلان کیا کہ ان کے دفاتر کے دروازے عوام الناس کیلئے ہمیشہ کے لئے کھلے ہیں اور وہ اپنے مسائل کے سلسلے میں بلا جھجھک کسی بھی وقت آ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں