صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کشمیری عوام کی حق پرست جدوجہد میں

صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کشمیری عوام کی حق پرست جدوجہد میں ان کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے غیر انسانی اقدامات، وحشیانہ جبر نے ہندو نظریے کے پیروکار آر ایس ایس بی جے پی حکومت کا انتہا پسندانہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں سے بھارتی وعدوں کی خلاف ورزی ہیں جنہیں کشمیری عوام، پاکستان اور عالمی برادری نے مسترد کردیا ہے کشمیری عوام کئی سالوں سے اپنے گھروں میں قید ہیں وہ اپنی زمین اور اپنی ہی سڑکوں پر آزادانہ طور پر چلنے کے قابل نہیں، 80 لاکھ کشمیریوں پر 9 لاکھ سے زائد قابض فوج نے مقبوضہ علاقے کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے صوبائی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے حصول تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں