خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے نوجوانوں کا نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں اور مختلف کھیلوں میں حصہ لینا صحت اور اعصابی مضبوطی کیلئے ضروری ہے کہ کھیلوں میں حصہ لینے سے انسان نہ صرف جسمانی طور پرصحت مند رہتا ہے بلکہ انسان میں ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی پیدا ہوتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں سپورٹس گالا کے اختتام پر میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ ان کے بھائی ملک حکمت یار خان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک سکندر حیات خان بھی موجود تھے، صوبائی وزیر نے گھڑسواری کی نشانہ بازی کے مقابلوں میں جیتنے والی بنوں ٹیم کو مبارکباد دی اور صوبائی حکومت کی جانب سے انعام سے نوازا، اُنہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کی فروغ کیلئے سنجیدہ ہے، بنوں میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے صرف ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ضرورت ہے خیبر پختونخوا اور باالخصوص بنوں نے اچھے کھلاڑی اور قومی ہیروز پیدا کئے ہیں جنہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔